سمندری طوفان سے فلپائن میں ہلاکتیں 10 ہزار تک بڑہنے کا خدشہ ویتنام میں لاکھوں افراد کی نقل مکانی

فلپائن میں آنے والی تباہی 2004 میں آنے والے سونامی کی تباہ کاریوں کے برابر ہے، عالمی امدادی ادارے


ویب ڈیسک November 10, 2013
کئی علاقوں میں سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں جبکہ سمندرمیں بھی سیکڑوں لاشوں کو دیکھا گیا ہے، فوٹو: فائل

KARACHI: فلپائن میں آنے والے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ طوفان کے پیش نظر ویتنام میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جمعے کے روز فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے طوفان نے ہر جانب تباہی و بربادی کی داستانیں رقم کردیں ہیں، متاثرہ علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ لیٹ کے ساحلی شہر تکلوبان کو پہنچا ہے جہاں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ صوبہ سمر میں تقریباً 200 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم لاشیں ملنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کئی علاقوں میں سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں جبکہ سمندرمیں بھی سیکڑوں لاشوں کو دیکھا گیا ہے، عالمی امدادی اداروں کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ فلپائن میں آنے والی تباہی 2004 میں آنے والے سونامی کے نتیجے میں دیکھنے میں آئی تھی۔

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ویتنام اور جنوبی چین سے ٹکرا گیا ہے، جہاں ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے، ویتنام میں حکام نے 15 صوبوں میں کھلے سمندروں میں موجود ماہی گیروں کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے اور متوقع لینڈ سلائیڈ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دو صوبوں دا نانگ اور کوانگ نانگ سے5 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |