لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق بھائی اور باپ زخمی

سبزہ زار پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پتنگ ڈور میں پھرنے سے جاں بحق بچی کا بھائی بھی شدید زخمی ہے، فوٹو: فائل

سبزہ زار میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اور باپ زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں ایک شخص اپنے 3 سالہ بیٹے اور دو سالہ بچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آگے بیٹھی بچی اور بیٹے کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار باپ توازن برقرار نہ رکھ سکا، واقعے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے بھائی اور باپ کو زخمی حالت میں پنجاب سوشل سیکیورٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لڑکے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ملمزنا کی گرفتاری کا حکم دیا ہے دوسری جانب سبزہ زار پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل طور پر پابندی ہے تاہم اس کے باوجود ہر سال درجنوں افراد پتنگ کی ڈور کا شکار ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
Load Next Story