پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خودکشی

ابرار حسین نیکوکارہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔


ویب ڈیسک January 14, 2020
ابرار حسین نیکوکارہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ فوٹو:فائل

روات پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) کے پرنسپل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ابرار حسین نیکوکارہ نے خودکشی کرلی۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ خودکشی کا نوٹ بھی ان کی لاش کے پاس سے ملا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

ابرار حسین نیکوکارہ خودکشی سے قبل حسب معمول اپنے دفتر گئے تھے اور کام بھی کیا تھا۔ پولیس ٹریننگ اسکول میں گزشتہ ہفتے پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تھی اور ان دنوں چھٹیاں تھیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ابرار حسین نیکوکارہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔

ایس ایس پی نے اپنی آخری تحریر میں لکھا کہ انسان خود کشی تب کرتا ہے جب وہ بیزارہو جاتا ہے۔ انہوں نے والدہ اور اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص ان کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں