بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے سے پہلے ہی متنازع ہوگئے شرجیل میمن

بلدیاتی انتخابات بہت ضروری ہیں اس سے انکار ممکن نہیں لیکن انہیں انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، صوبائی وزیر بلدیات


ویب ڈیسک November 10, 2013
جب سیاسی جماعتیں ہی متفق نہیں تو زبرستی انتخابات کروانا سمجھ سے بالا ہے، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

وزیر بلدیات اور اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے سے پہلے ہی متنازع ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، جس طرح کے حالات میں بلدیاتی انتخابات کروائے جارہے ہیں یہ ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ بد انتظامی پر مبنی ہوں گے کیونکہ اس کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا شفاف انعقاد ناممکن ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل نہیں ہوا، امیدواروں اور ووٹرز کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کا ووٹ کہاں ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لئے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جبکہ مذہبی جماعتوں نے بھی محرم الحرام کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بہت ضروری ہیں اس سے انکار ممکن نہیں لیکن انہیں انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے تو بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں