اسلام آباد ایئرپورٹ پر بچی کی ہلاکت وزیرایوی ایشن نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ایئرپورٹ کی برقی سیڑھیوں کومحفوظ بنائیں گے آئندہ ایسا حادثہ نہ ہو، غلام سرورخان


ویب ڈیسک January 14, 2020
معصوم بچی کی موت کا انتہائی افسوس ہے، غلام سرورخان: فوٹو: فائل

ایئرپورٹ پر سیڑھیوں سے گرنے والی چارسالہ بچی انتقال کر گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرسیڑھیوں سے گرنے والی چارسالہ بچی چل بسی۔ وفاقی وزیربرائے ایوی ایشن غلام سرورخان نے نوٹس لیتے ہوئے ایئرپورٹ منیجرسے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق بچی سیڑھیاں اترتے وقت ماں کے ہاتھوں سے گری جس کے باعث واقعہ حادثاتی طورپرپیش آیا۔

غلام سرورخان نے کہا کہ معصوم بچی کی موت کا انتہائی افسوس ہے، اللہ تعالی لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے، اسلام آباد ایئرپورٹ کی برقی سیڑھیوں کومحفوظ بنائیں گے آئندہ ایسا حادثہ نہ ہو۔

واضح رہے کہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد بچی کوتشویشناک حالت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسپتال لے جایا گیا تاہم بچی جانبرنہ ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں