محرم الحرام میں امن و امان کیلئےعلما کی تجاویز پرعمل کیا جائےگا وزیراعلیٰ بلوچستان

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، عبدالمالک بلوچ


ویب ڈیسک November 10, 2013
محرم الحرام کے جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، عبدالمالک بلوچ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہےکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے اہل سنت اور اہل تشیع علما کی تجاویز پرعمل کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھاکہ میں تمام مکاتب فکر کے علما سے گزارش کرتا ہوں کہ ملک کو امن کی ضرورت ہے اور تمام علما قیام امن کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کےلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں