یاسرحسین کا نجی زندگی میں دخل اندازی کرنے والے صارف کوکرارا جواب

اقرا نے اپنی اوریاسرکی ایک سیلفی سوشل میڈیا پرشیئرکی جس پر لوگوں نے مثبت اور تنقیدی تبصرے کیے


ویب ڈیسک January 14, 2020
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر حسینکے جواب کو سراہا جارہا ہے فوٹوانسٹاگرام

اداکار یاسرحسین نے اپنی نجی زندگی میں بلاوجہ دخل اندازی کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیا ہے۔

یاسر حسین اور اقراعزیز شادی کے بعد سری لنکا میں ہنی مون منارہے ہیں اورسوشل میڈیا پراپنی تصاویر اورمزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں بھی ہیں۔ حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنی اوریاسر حسین کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پرشیئر کی جس پر کچھ لوگوں نے مثبت تو کچھ نے تنقیدی تبصرے کیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقرا عزیزاوریاسرحسین کا فہد مصطفیٰ کوٹک ٹاک پرجواب

تاہم ایک صارف نے تصویرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا یاسربھائی اقرا کا ایسے سوشل میڈیا پر آنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب وہ آپ کی عزت ہیں۔ یاسر حسین نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا یارمجھے تو آپ کی سوچ بھی اچھی نہیں لگتی تو کیوں نا آپ اپنے کام سے کام رکھو۔



دیگرسوشل میڈیا صارفین نے یاسرحسین کے جواب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ اپنے کام سے کام نہیں رکھ سکتے۔ جس پروہ صارف مزید بھڑک گیا اور کہا کہ وہ یاسر کا بہت بڑا مداح ہےاسی لیے اس نے یاسرحسین کومشورہ دیا تھا جوغلط ہے وہ غلط ہے، بحیثیت مسلم آپ کو چاہیئے کہ جہاں برائی ہوتے دیکھو اسے روکو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |