پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا سندھ میں بلدیاتی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

شہر کی بہتری کیلئے مل کر الیکشن لڑنے کا اقدام اٹھایا، ہم چاہتے ہیں کراچی کا حقیقی مینڈیٹ سامنےآئے، قادرپٹیل

بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تمام معاملات ابھی مکمل نہیں ہیں لیکن ہم انتظامی طور پر تیار ہیں، قادر پٹیل فوٹو؛ایکسپریس نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ میں مل کر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔


کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہمارے رشتے بہت پرانے ہیں اور ہمارے کارکنان نچلی سطح سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اے این پی سے ہمارا اتحاد فطری ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن، سیاسی برداشت اور شہر کی بہتری کےلئے مل کر الیکشن لڑنے کا اقدام اٹھایا جسے مزید آگے بڑھائیں گےاور اس کے لئے دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا حقیقی مینڈیٹ سامنے آئے۔

قادر پٹیل نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تمام معاملات ابھی مکمل نہیں ہیں تاہم ہم انتظامی طور پر تیار ہیں حالات چاہے جیسے بھی ہم الیکشن ضرور لڑیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخوں میں توسیع کی جائے تاکہ انتخابات بد انتطامی کا شکار نہ ہوجائیں۔
Load Next Story