رینجرز کو کراچی میں مزاحمت پر گولی مارنے کا اختیار مل گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے قانون میں نئی ترمیم کے بعد رینجرز کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


ویب ڈیسک November 10, 2013
رینجرز کسی بھی شخص کو تفتیش کے لئے 90 روز تک حراست میں رکھ سکے گی. فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:

وفاقی حکومت نےانسداد دہشت گردی ترمیمی قانون کے تحت کراچی میں رینجرز کو مزاحمت پر گولی مارنے کا اختیار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے قانون میں نئی ترمیم کی گئی جس کے بعد رینجرز کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز کسی بھی شخص کو تفتیش کے لئے 90 روز تک حراست میں رکھ سکے گی جب کہ اس کےعلاوہ کسی بھی قسم کی مزاحمت پر رینجرز اہلکاروں کو گولی مارنے کا اختیار بھی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں