خیبرپختونخوا سے پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آگیا
صوبہ سندھ 25، صوبہ پنجاب 8، صوبہ بلوچستان 11 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر پشاور کے مطابق لکی مروت سے 25 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے نہ ہی ٹیکے لگائے گئے۔ متاثرہ بچے کے فضلے کے نمونے دسمبر میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر پشاور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف لکی مروت سے پولیو کیسز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ دوسرے نمبر پر صوبے میں ضلع بنوں ہے جہاں سے 26 کیسز کو اب تک رپورٹ کیا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف 2019 کے کیسز ملک میں 136کو پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ دیگر صوبوں میں اس وقت صوبہ سندھ 25، صوبہ پنجاب 8، صوبہ بلوچستان 11 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گزشتہ روز رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم صوبے کے آٹھ اضلاع بونیر،چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات اور مہمند میں شروع کردی گئی ہے۔
سہہ روزہ انسداد پولیو مہم میں 21لاکھ 41ہزار 897 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کےلئے 7 ہزار ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔