اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری

اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 18 کروڑ روپے رکھی گئی ہے

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی 28 جنوری کو منعقد ہو گی فوٹو: فائل

مقامی انتظامیہ نے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے مقامی اخبارات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار شائع کردیا ہے۔




اشتہار کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے اور اس کی نیلامی کا عمل 28 جنوری کو ہوگا۔ گھر کی ابتدائی قیمت 18 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پہلے 92 لاکھ 50 ہزار بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔
Load Next Story