ایشال فیاض کو ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘ نہیں کہا خلیل الرحمان قمر

ایشال فیاض ایک محنتی لڑکی ہے جس کی میں بہت عزت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کی باتوں پر یقین نہ کریں، خلیل الرحمان قمر فوٹوفائل

معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ایشال فیاض کو ''دوسرے درجے کی عورت'' کہنے کی تردید کردی۔


خلیل الرحمان قمر کا شمار جہاں ملک کے نامور مصنف اورہدایت کاروں میں ہوتا ہے وہیں وہ اپنے بیانات کے باعث تنازعات کی زد میں بھی رہتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل''میرے پاس تم ہو''میں جہاں ان کے لکھے گئے مکالمے ''دو ٹکے کی لڑکی''کو شہرہ آفاق مقبولیت ملی وہیں اب وہ اداکارہ ایشال فیاض کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ ''دوسرے درجے کی عورت''کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم انہوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایشال فیضان بہت قابل احترام اور محنت کرنے والی اداکارہ ہیں، میں ہمیشہ سے ان کے پیشہ ورانہ انداز کا معترف رہا ہوں اور ایسی لڑکی کے لیے اتنے گھٹیا الفاظ استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، میری جانب سے اپنی فلم کاف کنگنا ہی کی ہیروئن کو دو ٹکے کی عورت کہنے کی بات کرنا بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔
Load Next Story