ایفی ڈرین کیسعبدالقادرگیلانی کی اپنے بھائی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت نامنظورہونےپرتنقید

عبدالقادر گیلانی کا کہنا تھا کہ انکے والد کو غیرآئینی اورغیر جمہوری طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔


ویب ڈیسک September 03, 2012
عبدالقادر گیلانی کا کہنا تھا کہ انکے والد کو غیرآئینی اورغیر جمہوری طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فوٹو: اے پی پی

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے منتخب ہونے والے ایم این اے عبدالقادر گیلانی نے حلف برادری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایفیڈرین کیس میں نامزد علی موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر تنقید کی۔

انہوں نے ارسلان افتخار کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے والد کیس کی سماعت کررہے ہوتے تو درخواست مسترد نہیں ہوتی۔

عبدالقادر گیلانی کا کہنا تھا کہ انکے والد کو غیرآئینی اورغیر جمہوری طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے جان لیں کہ اب میں یوسف رضا گیلانی کی شکل میں موجود ہوں۔

انہوں نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی حفاظت کے لیے متحد ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں