نوازشریف کی رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو بھجوائی جارہی ہیں ترجمان ن لیگ

نواز شریف نے کسی قسم کے ٹیسٹ سے کبھی انکار نہیں کیا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک January 14, 2020
یاسمین راشد نے سیاسی تماشا کیا، ترجمان (ن) لیگ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس عدالت اورپنجاب حکومت کوبھجوائی جارہی ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرس کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے کسی قسم کے ٹیسٹ سے کبھی انکار نہیں کیا،عدالتی حکم کے مطابق ڈاکٹرز کی تصدیق شدہ رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو شیڈول کے مطابق بھجوائی جارہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں بورڈ نےنوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز دی تھی، یاسمین راشد نے نواز شریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشا کیا۔ یاسمین راشد نے عمران خان کے دباؤ میں آکر جھوٹ پر مبنی سیاسی پریس کانفرنس کی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سرکاری اسپتالوں میں علاج اور ادویات کی بندش پر پریس کانفرنس کرتیں؟، ڈاکٹر یاسمین عمران صاحب کو بتائیں کہ نواز شریف کا آج بھی 'ریبیوڈیم پی ای ٹی اسکین ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے مررہے ہیں لیکن نالائق وناکام حکومت، کرائے کے ترجمانوں، نااہل وزرا کی ترجیح نواز شریف کی صحت ہے، عمران خان کی حکومت پرترس آتا ہے کہ آج تک ترجیح اور سیاست صرف نواز شریف کی صحت ہے، عمران خان صحت پر سیاست نہ کریں بلکہ عوام کی صحت، روٹی اور روزگار پر توجہ مرکوز کریں، نواز شریف کی صحت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔