ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط سنیماؤں میں بھی دکھائی جائے گی

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ہفتہ 18 جنوری کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی


ویب ڈیسک January 14, 2020
’ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ہفتہ 18 جنوری کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی ۔ فوٹو: فائل

مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سنیماؤں میں بھی دکھائی جائے گی۔

مقبول ترین ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔



بہترین کہانی اور اداکارہ کی وجہ سے اس ڈرامہ کو جو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔ لیکن اب یہ ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیماؤں میں دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈرامہ ''میرے پاس تم ہو'' کی آخری قسط سے متعلق لوگوں کے دلچسپ تبصرے

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے کا اختتام ہونے جا رہا ہے۔ لیکن یہ ڈرامہ اپنے مقرر وقت پر ہفتے کی شب چینل پر تو نشر ہوگا ہی لیکن اس کے ساتھ پاکستان بھر کے سنیماؤں میں بھی دکھایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ''میرے پاس تم ہو''کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا، خلیل الرحمان قمر

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔