نئی حلقہ بندیاں سندھ کو 264 یونین کمیٹیوں اور کونسلوں میں تقسیم کر دیا گیا

صوبے میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکشن 13 نومبر کو جاری ہو گا۔

ضلع غربی میں 48 یونین کیمٹیاں اور 3 یونین کونسلز ہوں گی، ملیر ضلع کے دیہی علاقوں میں 21 یونین کونسلز، شہری علاقوں میں 20 یونین کمیٹیاں قائم ہوں گی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو گیا، نئی حلقہ بندیوں کے مطابق سندھ کو 264 یونین کمیٹیوں اور کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق دیہی علاقوں میں یونین کونسلیں قائم کی جائیں گی جب کہ شہری علاقوں میں یونین کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ضلع شرقی اور کورنگی میں 66 یونین کمیٹیاں اور یونین کونسلیں ہوں گی، ضلع وسطی میں 61 یونین کمیٹیاں اور یونین کونسلز ہوں گی، ضلع غربی میں 48 یونین کیمٹیاں اور 3 یونین کونسلز ہوں گی، ملیر ضلع کے دیہی علاقوں میں 21 یونین کونسلز اور شہری علاقوں میں 20 یونین کمیٹیاں قائم ہوں گی، ضلع جنوبی میں 45 یونین کمیٹیاں قائم ہوں گی۔ شہید بینظیرآباد کو52 یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ضلع حیدرآباد 94 یونین کونسلز پر مشتمل ہوگا، حیدرآباد میں ایک ٹاؤن، 2 میونسپل کمیٹیاں اور ایک میونسپل کارپوریشن ہو گا۔ ضلع سانگھڑ میں 67 یونین کونسلز اور یونین کمیٹیاں ہوں گی، سانگھڑ میں 10 ٹاؤن کمیٹیاں اور 5 میونسپل کمیٹیاں ہوں گی۔ ضلع سکھر میں 37 یونین کونسلز، 26 یونین کمیٹیاں، 4 ٹاؤن کمیٹیاں اور 2 میونسپل کمیٹیاں قائم ہوں گی۔ صوبے میں حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفیکشن 13 نومبر کو جاری ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story