سامارو گاؤں سہراب نقرچ کے رہائشی نوجوان کا لرزہ خیز قتل

کلہاڑی کے وار کر کے سر تن سے جدا کر دیا،لاش کا پوسٹ مارٹم، مقدمہ درج نہ ہوسکا

بوذر فارم تھانے کی حدود میں گائوں سہراب نقرچ میں 22 سالہ جانی نقرچ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

سامارو کی دیھ 16 پیرل کے گائوں سہراب نقرچ کے رہائشی 22 سالہ جامی نقرچ ولد کابھو نقرچ کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے کلہاڑی کے وار سے مقتول جانی نقرچ کا سر تن سے جدا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بوذر فارم تھانے کی حدود میں گائوں سہراب نقرچ میں 22 سالہ جانی نقرچ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔




مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بوذر فارم تھانے کی پولیس عمر کوٹ سول اسپتال لے گئی جبکہ علاقے میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ مقتول کو رشتے دار ذوالفقار علی نقرچ نے قتل کیا اور فرار ہو گیا، آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
Load Next Story