آئل ٹینکر ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گیا آگ بھڑکنے سے 5 افراد زخمی

حادثہ سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پرپیش آیا، زخمیوں میں 3 موٹر سائیکل سوار بھی شامل


Nama Nigar November 10, 2013
کراچی سے سکھر جانے والا آئل ٹینکر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل بہہ گیا اوراس میں آگ لگ گئی۔ فوٹو: فائل

سکرنڈ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گیا، تیل بہہ گیا، 2 موٹر سائیکل بھی تیل میں سلپ ہوگئیں، ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث 2 موٹر سائیکلیں جل گئیں، 5 افراد جھلس کر زخمی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے سکھر جانے والا آئل ٹینکر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل بہہ گیا اوراس میں آگ لگ گئی جبکہ 2 موٹر سائیکلیں تیل میں سلپ ہوکر گر گئیں اور جل گئیں۔



جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور، کلینر اور 3موٹر سائیکل سوار بھی جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں اکرم راہو، علی بخش، محمد صالح، امتیاز راہو اور سبحان شامل ہیں جنہیں پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ داخل کرا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں