کابینہ نجکاری کمیٹی 5 جائیدادوں کو نکالنے کی منظوری

فہرست سے نکالی گئی بقیہ دو جائیدادوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدادیں نجکاری کے لئے پیش کریں گے۔


Shahbaz Rana January 15, 2020
فہرست سے نکالی گئی بقیہ دو جائیدادوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدادیں نجکاری کے لئے پیش کریں گے۔فوٹو : فائل

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری کے لیے منتخب کردہ 32 سرکاری جائیدادوں میں سے 5جائیدادوں کو فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز(منگل) مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدادیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں اجلاس میں نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدادوں میں سے تین کو نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فہرست سے نکالی گئی بقیہ دو جائیدادوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدادیں نجکاری کے لئے پیش کریں گے۔ان کی مالیت 6.7 ارب روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں