کرنل ر انعام الرحیم جاسوس ہیں‘ اٹارنی جنرل‘ سپریم کورٹ نے رہائی کا حکم معطل کر دیا

اٹارنی جنرل کے مطابق بادی النظر میں ملزم کیخلاف مواد موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں، فل بنچ


Numainda Express January 15, 2020
اٹارنی جنرل کے مطابق بادی النظر میں ملزم کیخلاف مواد موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں، فل بنچ ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں فل بنچ نے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق بادی النظر میں ملزم کیخلاف مواد موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں، قبل ازیں اٹارنی جنرل نے سربمہر رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ملزم نے آرمی آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی کی، اس سے گرفتاری کے وقت مختلف شخصیات اور مقامات کے متعلق حساس دستاویزات ملی ہیں۔

جسٹس منصور شاہ نے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں انعام الرحیم جاسوس ہیں تو اس پر اٹارنی جنرل نے کہا جی بالکل وہ کسی اور کیلئے کام کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں