اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرپراجلاس وزیرخارجہ امریکا روانہ

وزیرخارجہ یواین سیکریٹری جنرل اورواشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک January 15, 2020
ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی،

مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں یواین سیکریٹری جنرل، واشنگٹن میں اپنے ہم منصب مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سمیت کیپٹل ہل میں امریکی تھنک ٹینک اورصحافیوں سے ملیں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی، ملاقاتوں کا مقصد سیاسی، سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے جب کہ وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی گفتگوکریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |