سپریم کورٹ کو جماعت اسلامی کے غداری پر مبنی بیان پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیے بلاول بھٹو زرداری

جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے اس متنازع بیان کی دیگر سیاستندانوں اور پارٹی رہنماؤں نے بھی مذمت کی ہے۔


ویب ڈیسک November 11, 2013
جماعت اسلامی پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں کی حمایت کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: رائٹرز/ فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو جماعت اسلامی کے غداری پر مبنی بیان پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید کہنے کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں کی حمایت کررہی ہے، پاکستان حالت جنگ میں ہے اور سیاسی جماعتوں کی طرف سےملک دشمنوں کی حمایت برداشت نہیں کی جائےگی۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے اس متنازع بیان کی دیگر سیاستدانوں اور پارٹی رہنماؤں نے بھی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پراسے شہید کہا تھا، اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے آج بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دیا گیا منور حسن کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے اور اس سے پاک فوج میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، دہشت گردوں کو شہید قرار دے کر فوج کے شہدا کی تذلیل کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں