اورنگی میں شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی،سینئر پولیس افسران، عبدالقادر پٹیل اوراحباب کی شرکت
اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مومن آباد تھانے کی حدود فقیر کالونی میں مرکزی اسٹاپ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر50 سالہ محمد امین ولد غلام سرور کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ظہر پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات ، تینوں زون کے ڈی آئی جیز اور پولیس کے سینئر افسران کے علاوہ مقتول کے اہلخانہ ، دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابقہ رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل بھی شریک تھے،نماز جنازہ کے بعد شہید پولیس افسر کو سلامی پیش کی گئی، بعد ازاں میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔