ملالہ کے نام سے منسوب امریکی اسکول میں تدریسی عمل شروع

یہ اسکول ملالہ کے تعلیم اور رواداری کے مشن کو فروغ دے گا، امریکی قونصل خانہ


ویب ڈیسک January 15, 2020
یہ اسکول ملالہ کے تعلیم اور رواداری کے مشن کو فروغ دے گا، امریکی قونصل خانہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب اسکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔

لاہور میں امریکی قونصل خانے نے ٹوئٹ پر یہ خبر دیتے ہوئے اسکول کے بیج کی تصویر بھی جاری کی۔ امریکی قونصلیٹ لاہور نے کہا کہ فورڈ بیڈ کاؤنٹی میں ایلی مینٹری اسکول کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس تعلیمی ادارے میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکی قونصل خانے نے کہا کہ یہ اسکول ملالہ کے تعلیم اور رواداری کے مشن کو فروغ دے گا۔



فورٹ بینڈ کے اس اسکول کا نام منتخب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اساتذہ، طلبہ، والدین، اسٹاف، بورڈ ارکان اور دیگر شامل تھے جب کہ 100 کے قریب نام تجویز کیے گئے جس میں سے ملالہ یوسف زئی کا نام منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں اسکول کا نام ملالہ یوسف زئی سے منسوب

اسکول کا نام تجویز کرنے پر رائے شماری ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔ مذکورہ تعلیمی ادارے کا نام 'ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری ' ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں