بھارتی فوجی کی ساتھی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
پست ہمتی اور دباؤ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں 2017 سے آپسی جھگڑے اور خود کشی کے واقعات میں 443 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کانسٹیبل کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر اچانک اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری رائفل سے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی اہلکار وی این مرٹھی نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد تسلیم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی اہلکار کا نام سنجے ٹھاکرے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 3 اہلکاروں کی خود کشی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 443 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔