سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی
نئے آئی جیغلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹرجمیل کے نام زیر غور
سندھ کابینہ نےآئی جی کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ کلیم امام سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ ارکان نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی پر تشویش کرتے ہوئے آئی جی پولیس کی کارکردگی پراظہار عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کردی۔ اجلاس میں نئے آئی جی غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹر جمیل کے نام زیر غور آئے۔ کابینہ ارکان کی جانب سے غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ کے لیے نام دینے پر زور دیا تاہم آئی جی پولیس کےلیے نام تجویز کرنے کا اختیار وزیراعلی کو دے دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا آئی جی سندھ کا تبادلہ روکنے کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آئی جی پولیس کے لیے تجویز کردہ تینوں نام وفاق کو ارسال کرے گی اور آئی جی کلیم امام کی خدمات واپس کرنے کی سمری میں صورتحال اسباب سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت اور آئی جی کے درمیان ٹھن گئی
واضح رہے کہ سندھ میں پولیسنگ ایکٹ کے تحت آئی جی پولیس کی تقرری 3 سال کی مدت کے لیے ہے، آئی جی سندھ پولیس کی تبدیلی کے لیے پبلک سیفٹی کمیشن کی تحریری سفارشات ضروری ہیں، مروجہ ایکٹ کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومت باہمی مشاورت سےآئی جی سندھ کو قبل ازوقت تبدیل کرسکتے ہیں۔