سینیٹ کمیٹی میں بھی حریم اور صندل کے چرچے تصاویر سائبر کرائم قرار

اجازت کے بغیر تصویر سوشل میڈیا پر لگانے کی پابندی ہونے چاہیے، سینیٹر رحمان ملک


ویب ڈیسک January 15, 2020
ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون کو سخت کیا جائے، رحمن ملک فوٹوفائل

PORTO: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے چرچے اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی تک پہنچ گئے اور ان کی تصاویر اور وڈیوز کو سائبر کرائم قرار دیئے جانے کی باتیں ہونے لگی ہیں۔

سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کا تذکرہ بھی ہوا۔ چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہا ٹوئٹر میں ٹاپ ٹرینڈ حریم شاہ ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 2 لڑکیاں وزراء کے ساتھ تصاویر بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، ان کے فعل کو سائبر کرائم تصور کیا جائے۔ آج وزراء، سینیٹرز اور بزنس مین بلیک میل ہو رہے ہیں۔

رحمان ملک نے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون کو سخت کیا جائے، اجازت کے بغیر تصویر سوشل میڈیا پر لگانے کی پابندی ہونے چاہیے، بار بار شکایت کے باوجود سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیوں نہیں بند کئے جارہے، فیس بک و ٹوئٹر حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کیا حکومت پاکستان کا فیس بک و ٹوئٹر کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوا؟ اگر حکومت کا ٹوئٹر و فیس بک کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے تو کمیٹی کے سامنے لایا جائے، اگر حکومت کا ٹویٹر و فیس بک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تو اسے کابینہ میں اٹھایا جائے۔کئی ماہ سے اعتزاز احسن کے نام سے جعلی اکاوؤٹ چل رہا ہے، ٹوئٹر و فیس بک پاکستانی صارفین کے خلاف ہمیشہ امتیازی کارروائی کرتی آرہی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کسی کی پرائیویسی کو اچھالا نہیں جانا چاہیے، ایف آئی اے سائبر کرائم قانون پر عمدرآمد نہیں ہورہا، پرائیویسی متاثر کرنے کے فعل کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں