کراچی یونیورسٹی نوشہرو فیروز اور تھرپارکر میں کیمپس قائم کریگی

عبدالحسیب سلیکشن بورڈز میں نمائندہ سینڈیکیٹ نامزد،اجلاس میں نصرت ادریس اورعبداللہ قادری کو پروفیسرمقررکرنیکی منظوری


Staff Reporter November 11, 2013
منصوبے پرآنے والے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی، فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ نے سندھ کے اضلاع نوشہروفیروز اور تھرپارکر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصرکی زیرصدارت منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں منصوبے پر سینڈیکیٹ کے بعض اراکین مالی مسائل کے باعث اپنے تحفظات کااظہارکیا تاہم پروفیسر ماجد ممتاز سمیت گورنرکے نامزدکردہ بعض معترض اراکین کو بتایا گیا کہ اس منصوبے پرآنے والے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی، سینڈیکیٹ کے اجلاس کی مزیدکارروائی وائس چانسلرکے ایڈوائزر پروفیسر سہیل برکاتی اورسینڈیکیٹ کے رکن سینیٹر عبدالحسیب خان کے مابین اختلاف رائے کی نذر ہوگئی اور سینڈیکیٹ کے اجلاس کا زیادہ وقت سینیٹرعبدالحسیب کی جانب سے صرف اس بحث پر گزرگیاکہ پروفیسرسہیل برکاتی کوان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کیوں نہیں کیا جارہا۔



سینڈیکیٹ کی جانب سے سینٹرعبدالحسیب خان کویونیورسٹی کے تمام سلیکشن بورڈزمیں نمائندہ سینڈیکیٹ کے طورپرنامزدکردیاگیا جبکہ سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی ایک خط کے ذریعے کی گئی سفارش پرعبدالحسیب خان کواے کیوخان سینٹرکے بورڈ آف گورنرز میں بھی رکن نامزدکردیا گیا تاہم ان دونوں فیصلوں پر بعض اراکین سینڈیکیٹ کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے اور معاملہ ایجنڈے میں شامل کیے جانے پر زوردیا گیا واضح رہے کہ سلیکشن بورڈمیں نمائندہ سینڈیکیٹ کی نشست سرداریاسین ملک کی جانب سے استعفے کے بعد خالی تھی علاوہ ازیں سینڈیکیٹ کے اجلاس نے شعبہ سیاسیات کی استاد پروفیسرنصرت ادریس اورعبداللہ قادری کوپروفیسرجبکہ ثمینہ سعید کوایسوسی ایٹ پروفیسرمقررکرنے کی منظوری دے دی،اجلاس میں ریسورس جنریشن کمیٹی کا کنوینر بھی سینٹرعبدالحسیب خان کومقررکردیا گیا جبکہ ایک امریکی ادارے کی جانب سے جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج کے قیام کے منصوبے کواس کمیٹی کے سپردکردیا گیا یہ کمیٹی اس معاملے پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں