بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں ہارون حماد نامی نوجوان کو شہید کردیا گیا


ویب ڈیسک January 15, 2020
نوجوان ہارون حماد کو سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع ڈوڈا میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینس کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Kashmiri youth

یہ خبر پڑھیں: بھارتی فوجی کی ساتھی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد خود کشی

قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان ہارون حماد کو گولیاں مار کر شہید کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان کو دہشت گرد ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم ہمیشہ کی طرح قابض بھارتی فوج کے مظالم پر پردہ ڈالنے کی تمام کاوشیں ناکام ثابت ہوئیں اور جعلی آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |