پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے والے عوام کے دشمن ہیں پیر مظہرالحق

پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن جلد بازی میں الیکشن کرانا درست نہیں ،سابق صوبائی وزیر


Staff Reporter November 11, 2013
جلد بازی کے معاملات کے نتائج ہمیشہ خراب آتے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر حلقہ بندیوں کے حوالے سے دھاندلی کا الزام لگانے والے عوام کے دشمن ہیں۔

پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن جلد بازی میں الیکشن کرانا درست نہیں کیونکہ جلد بازی کے معاملات کے نتائج ہمیشہ خراب آتے ہیں،پیپلز پارٹی کے سابق دور میں محکمہ تعلیم کراچی کے اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنا افسوس ناک اور ناانصافی ہے،یہ بات انھوں نے اتوار کو لندن سے وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔