پی ٹی آئی کا آئی جی سندھ کا تبادلہ روکنے کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ

ہمارے لیے بھی عدالت کے دروازے کھلے ہیں اور کلیم امام کے لئے بھی کھلےہیں، فردوس شمیم نقوی

آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کےمطابق ہوگی، رہنما پی ٹی آئی فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے آئی جی سندھ کا تبادلہ روکنے کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔


سندھ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ انتقامی کارروائی کررہی ہے، ہم نے گورنر سندھ سے آئی جی کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، یہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہے، یہ ماضی میں پولیس افسران اور ڈی سیز سے مل کر الیکشن میں دھاندلی کرتے رہے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں حالات اچھے نہیں اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے، آئی جی سندھ کو اپنے دفاع کا اختیار ہونا چاہیے، آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کےمطابق ہوگی، آئی جی کے لئے ناموں کی تجویز وفاقی حکومت کرتی ہےصوبائی حکومت نہیں، وزیراعظم کو حق ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو بلاسکتے ہیں، ہمارے لیے بھی عدالت کے دروازے کھلے ہیں اور کلیم امام کے لئے بھی کھلے ہیں۔
Load Next Story