آئی ایس پی آر کا بیان مشاورت کے بعد ردعمل دینگے لیاقت بلوچ

فوج نے جلد بازی کی، بات خاص تناظر میںتھی، شہید فوجی کو شہید ہی سمجھتے ہیں، فرید پراچہ


جماعت اسلامی نے ہمیشہ بے گناہ عوام اور فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے ۔فوٹو: پی پی آئی/فائل

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مشاورت کے بعد آئی ایس پی آر کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرے گی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق انھوں نے کہا کہ فوج کے جوان ہمارے قومی ادارے کا حصہ ہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ بے گناہ عوام اور فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ 9/11 کے بعد حکومتی پالیسی کے باعث قوم منتشر اور ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہاکہ فوج نے جلد بازی سے کام لیا ہے، ہم فوج کے شہیدوں کو شہید سمجھتے ہیں، بات خاص تناظر میں کی گئی اسے فوج سے متعلق نہیں لیا جانا چاہیے۔ فوج کے شدید مذمتی بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دبائو میں آ کر امیر جماعت اسلامی کے بیان پر بیان نہیں دیں گے، منور حسن خود بتائیں گے کہ انھوں نے بیان ذاتی حیثیت میں دیا یا یہ جماعتی حیثیت میں دیا گیا۔



این این آئی کے مطابق بونیر میں کارکنوں کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ طا لبا ن کے بعض گروہوں کی سر پر ستی امریکا اور یو رپ کر رہے ہیں، 6 ما ہ کی حکومت میں آ دھا وقت وزیر اعظم نے بیرو نی دورو ں پر صرف کیا، رو زانہ پا رٹیا ں بدلنے والے قوم کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتے۔دریں اثنا جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن کے بیان پرجس ردعمل کااظہارکیاہے اس پر جماعت اسلامی کی قیادت آج مشاورت کے بعد تفصیلی بیان جاری کرے گی تاہم انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور اس کے کارکنوں نے وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ آج بھی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کو پاکستان سے محبت اور پاک فوج کا ساتھ دینے پر سزائیں دی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں