نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے مہنگائی کم نہیں ہوئی ترجمان ن لیگ

عمران خان نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا ہے تو تاریخی مہنگائی کا نوٹس بھی لیں، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک January 15, 2020
نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا گیا، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی 14 فیصد سے کم ہو گئی؟۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاسی ڈراما رچانے سے کیا ترقی کی شرح واپس 5.8 فیصد پر آگئی؟ ایک سال میں لیا گیا 11000ارب کا تاریخی قرض کم ہو گیا؟ کیا 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں مل گئیں؟ کیا ٹیکس ریونیو کا 282 ارب کا تاریخی خسارہ ختم ہو گیا؟ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ختم ہو گیا؟سرکاری اسپتالوں میں علاج کیا پھر سے مفت شروع ہو گیا؟ 16 ماہ سے بند دوائیاں کیا پھر سے مفت ملنے لگی ہیں؟ پشاور میٹرو مکمل ہوگئی؟ معاشی تباہی ختم ہو گئی؟

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا ہے تو کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں۔ انہوں نے نواز شریف کی رپورٹس فوری طلب کیں، کبھی 14 فیصد مہنگائی کی رپورٹ بھی فوری طلب کریں نوازشریف کی رپورٹس طلب کیں ، مہنگائی جو نوازشریف دور میں 13 سے 3 فیصد پر واپس لائی گئی تھی، اس پر بھی رپورٹ طلب کریں عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، ایسے ہی 16 ماہ عوام کی روٹی ، روزگار اور کاروبار بند ہونے کا نوٹس بھی لیں، جن رپورٹس پر سیاسی تماشا کیا وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں