منموہن سنگھ کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

منموہن سنگھ نے سری لنکا کے صدر کو خط میں 53رکنی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق فیصلے سے آگاہ کردیا


AFP November 11, 2013
منموہن سنگھ وزیرخارجہ سلمان خورشید کی سربراہی میں بھارتی وفد سری لنکا بھیج رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ 15 نومبر کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہونے والے 3روزہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میںشرکت نہیں کرینگے۔

یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سیداکبرالدین نے اتوار کو اے ایف پی کو بتائی۔ منموہن سنگھ نے سری لنکا کے صدر مہندا راجے پاسکے کو ایک خط میں 53رکنی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔

وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق منموہن سنگھ نے یہ فیصلہ حالیہ دنوں سری لنکا پرتامل آبادی والے علاقے میں2009ء میں 40ہزار سے زیادہ ہلاکتوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے جانے کے بعد کیا ہے جبکہ بھارتی حکومت کے متعدد وزراء نے بھی وزیراعظم پر زور دیاکہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔ منموہن سنگھ وزیرخارجہ سلمان خورشید کی سربراہی میں بھارتی وفد سری لنکا بھیج رہے ہیں جس کا باضابطہ اعلان آج(پیر) ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں