پاکستانی عوام اور حکومت کی مدد جاری رکھیں گے کویتی وزیراعظم

کویت کے وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الحامدالصباح دوروزہ سرکاری دورہ پرپاکستان پہنچ گئے


Numainda Express November 11, 2013
صدرممنون حسین نے کویتی وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا ۔فوٹو: فائل

LONDON: کویت کے وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الحامدالصباح دوروزہ سرکاری دورہ پرپاکستان پہنچ گئے ہیں ،ائیرپورٹ پروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہدحامد نے انکا استقبال کیا۔

انہیں دورے کی دعوت وزیراعظم محمدنواز شریف نے دی تھی، ایوان صدرمیں کویتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اوردنیامیں امن واستحکام کیلیے پرعزم اور اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اوراچھے تعلقات کا خواہاں ہے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں صدر نے پاکستان اورکویت کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پرتوجہ مرکوز رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانے پرزوردیاہے ۔ اس موقع پرکویتی وزیراعظم نے صدرممنون حسین کوصدرپاکستان کامنصب سنبھالنے پرمبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا کویتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکویت دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینے کیلیے مل کرکام جاری رکھیں گے اوریقین دلایاکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مددکے علاوہ ضرورت کی ہرگھڑی میں کویت پاکستانی عوام اورحکومت کی مدداورحمایت جاری رکھے گا۔

بعدازاں صدرنے کویتی وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈاروزیرسائنس وٹیکنالوجی زاہدحامدسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور پاکستان کے کویت میں سفیر سید اربرار حسین بھی شامل تھے۔دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔گزشتہ7سال میں کسی بھی کویتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔کویتی وزیراعظم شکرپڑیاں میموریل گارڈن میںایک پودا بھی لگائیں گے۔آن لائن کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان سرکاری پاسپورٹ پر ویزا لینے کی پابندی ختم کرنے افرادی قوت کو سہولت سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط ہونگے اور کویت کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |