یمنیٰ زیدی نے اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کردیا

ہر کام ہمیشہ اپنے مقرر وقت پر ہی ہوتے ہیں اور ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے، یمنیٰ زیدی


ویب ڈیسک January 15, 2020
ہر کام ہمیشہ اپنے مقرر وقت پر ہی ہوتے ہیں اور ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے، یمنیٰ زیدی۔ فوٹو: فائل

معروف ڈرامہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خوبصورت انداز کے ساتھ اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کردیا۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹا گرام پر مداحوں کے لئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شاعری کے ذریعے اپنی سوچ کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہیں۔ اور اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کر رہی ہیں۔

یمنیٰ نے شاعری میں صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ

وقت سب تالے کھول دیتا ہے، ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے۔

ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں، ہمیں وہ صبح اور شام میں ہی رول دیتا ہے

گر یقین کرو دل کی آنکھ سے تو

تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے،

وقت سب تالے کھول دیتا ہے، ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7VQySzHGqT/"]

یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ میں شاعری میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہوں جوکہ لوگوں کے لئے چھوٹا سا پیغام ہے کہ ہر کام ہمیشہ اپنے مقرر وقت پر ہی ہوتے ہیں اور ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے اور یہی وہ یقین ہے جو اللہ پر آپ کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نرم مزاج اور ہنس مکھ یمنیٰ زیدی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ اداکارہ فنی کیریئر میں اب تک متعدد ڈرامے کر چکی ہیں تاہم کانچ کی گڑیا ، پنجرا، معصوم اور 'ذرا یاد کر ' جیسے ڈرامے انہیں بہترین اداکارہ بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ ' عشق زہے نصیب' بھی کامیابیوں کی بلندیوں پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں