پنجاب میں سرکاری دینی مدارس کا نظم ونسق چلانے کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم

نئے ڈائریکٹوریٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 36 اضلاع تک وسیع کیا جارہا ہے، ڈائریکٹوریٹ ذرائع


Qaiser Sherazi January 15, 2020
نئے ڈائریکٹوریٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 36 اضلاع تک وسیع کیا جارہا ہے، ڈائریکٹوریٹ ذرائع .فوٹو : فائل

GENEVA: پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری دینی مدارس کا نظم ونسق چلانے کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم کردیا۔

پنجاب حکومت نے صوبہ میں سرکاری کنٹرول میں لئے گئے 200 دینی مدرسوں کا نظم و نسق چلانے کے لئے باقاعدہ نیا ڈائریکٹو ریٹ آف ریلی جیس (دینی) ایجوکیشن قائم کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی نئے ڈائریکٹوریٹ میں اسکیل 18 کے سینئر افسران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسکیل 17 کے 6 سینئر افسران بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں ان میں خواتین افسران بھی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرز میں محمد عارف شہزاد، محمد نعیم جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں محترمہ فوزیہ تنویر، محترمہ سارہ مظہر، جمیل ناصر، شرجیل احمد، طاہر محمود خان اور ظہیر حسین شامل ہیں۔

نئے ڈائریکٹوریٹ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کے اس وقت حکومتی کنٹرول میں 200 دینی مدرسے ہیں ان کا نظام عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر کے چلایا جارہا تھا جب کہ ان دینی مدرسوں میں مزید اضافے کا امکان ہے حکومت مزید دینی مدرسے بھی سرکاری کنٹرول میں لے رہی ہے، نئے افسران کو فوری نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں، اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 36 اضلاع تک وسیع کیا جارہا ہے، ہر ضلع میں ڈائریکٹوریٹ کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |