کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل

264 یونین کمیٹیاں اور یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں ،ضلع وسطی میں61،جنوبی45،شرقی66 اور ملیرمیں20یونین کمیٹیاں ہونگی


Staff Reporter November 11, 2013
ناظم آباد سب ڈویژن51 سے 61 نمبر تک یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا،حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن 13 نومبرکوجاری ہوگا ۔ فوٹو:فائل

بلدیاتی انتخابات کے لیے کراچی میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،کراچی میں 264 یونین کمیٹیاں اور یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں ۔

حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن13 نومبرکو جاری ہو گا ۔ حلقہ بندیوں کے غیر حتمی ڈرافٹ کے مطابق کراچی کا ضلع غربی48 یونین کمیٹیوں اور3 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا ۔ کراچی کا ضلع وسطی میں61 یونین کمیٹیاں ہوں گی،کراچی کا ضلع جنوبی میں45 یونین کمیٹیاں ہوں گی ۔ کراچی کے ضلع ملیر میں20 یونین کمیٹیاں اور21 یونین کونسلیں ہوں گی،کراچی کے اضلاع کورنگی اور شرقی میں66 یونین کمیٹیاں ہوں گی ۔ غیر حتمی ڈرافٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں موجود یونین کمیٹیاں اور یونین کونسلز مومن آباد ، فقیر کالونی ، حنیف آباد ، حسین آباد ، محمد نگر ، مدینہ کالونی ، غازی آباد ، رئیس امروہی کالونی ، بلال کالونی ، اقبال بلوچ کالونی ، بے نظیر کالونی ، منصور نگر ، گبول کالونی ، داتا نگر ، مجاہد آباد ، بلوچ گوٹھ ، شاہ مرید ، ماہی گراہی ، منگھوپیر ، معمار آباد ، یوسف گوٹھ ، پاک کالونی ، آصف کالونی ، پرانا گولیمار ، جہاں آباد ، شیر شاہ ، لیبر اسکوائر ، میڑوول ، پٹھان کالونی ، فرنٹیئر کالونی ، بنارس کالونی ، اسلامیہ کالونی ، قصبہ کالونی ، بھٹہ ویلج ، سلطان آباد ، کیماڑی ، مچھر کالونی ، جزیرہ بابا بھٹ ، گلشن سکندر آباد ماڑیپور ، مواچھ ، گابو پٹ ، اتحاد ٹاؤن اسلام نگر ، نئی آبادی ، گلشن غازی ، سعید آباد ، مسلم مجاہد کالونی ، مہاجر کیمپ ، ترک کالونی اور رشید آباد کے علاقوں پر مشتمل ہوں گے ۔



کراچی کے ضلع وسطی نیو کراچی کے سب ڈویژن1سے 14 نمبر تک یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہو گا ۔ نارتھ ناظم آباد سب ڈویژن15 سے 27 نمبر تک یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہو گا ۔ گلبرگ سب ڈویژن 28 سے 39 نمبر تک یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہو گا ۔ لیاقت آباد سب ڈویژن 40 سے 50 نمبر تک یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہو گا ۔ ناظم آباد سب ڈویژن 51 سے 61 نمبر تک یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا ۔ کراچی کے ضلع جنوبی کی یونین کمیٹیاں آگرہ تاج کالونی ، ہنگور آباد ، دریا آباد، لیاقت کالونی ، کھڈہ میمن سوسائٹی ، نیا آباد ، موسی لین ، بغدادی ، شاہ بیگ لین ، کلری ، بہار کالونی ، گلستان کالونی ، رانگی واڑہ ، گل محمد لین ، سعید آباد ، سنگولین ، چاکیواڑہ ، کلاکوٹ ، نوالین ، گارڈن ، غازی نگر ، درہم سی وارہ ، رامسوامی پولیس ہیڈ کواٹر ، گزر آباد ، رنچھوڑلائن ، نانک واڑہ ، گھانچی پاڑہ ، اولڈ حاجی کیمپ ، بھیم پورہ ، اولڈ ٹاؤن ( کھجور بازار ) ، کھارادر سٹی ریلوے کالونی ، رتن تلاؤ ، برنس روڈ ، ہجرت کالونی ، گزری ، کلفٹن ( شیریں جناح کالونی )، اختر کالونی ، اعظم ٹاؤن ، رحمان کالونی ، منظور کالونی ، محمود آباد گیٹ اور چینیسر گوٹھ کے علاقوں پر مشتمل ہو گا ۔

ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کی یونین کمیٹیاں جیکب لائن ، خداد کالونی ، جٹ لائن ، سندھی مسلم سوسائٹی ، پی ای سی ایچ ایس I ، پی ای سی ایچ ایسII ، شہید ملت ، محمد علی سوسائٹی ، گارڈن ویسٹ ، جہانگیر کواٹر، گارڈن ایسٹ ، نشتر پارک ، مارٹن کوارٹر ، پی آئی بی کالونی ، سینٹرل جیل ، عیسی نگری ، سوک سینٹر ، فاطمہ جناح کالونی ، جمالی کالونی ، گلشن اقبال ، حسن اسکوائر ، شانتی نگر ، نیپا ، نیو دھوراجی ، میٹروولIII، ماڈل کالونی I ، ماڈل کالونی II، کالا بورڈ ، سعود آباد I ، سعود آباد II ، گلستان جوہر ، سفاری پارک ، ناتھا خان ، شاہ فیصل کالونی نمبر 5 ، ریتا پلاٹ ، ڈرگ کالونی ، ہاجرہ آباد ، گرین ٹاؤن ، رفا عام ، جامعہ ملیہ ، قیوم آباد ، ضیاء کالونی ، ناصر کالونی ، کورنگی سیکٹر 33 ، کورنگی سیکٹر 34 ، مہران ٹاؤن ، رحیم آباد ، یونیورسل ٹاؤن ، چکرا گوٹھ ، مدینہ کالونی ، کورنگی Gایریا ، کورنگی K ایریا ، شالیمار ٹاؤن، ہسرت موہانی کالونی ، عوامی کالونی ، نیو بھٹو نگر ، خرم آباد ، فاروق ویلاز ، خواجہ اجمیر کالونی ، لانڈھی ، زمان آباد ، شریف کالونی اور شیر آباد کے علاقوں پر مشتمل ہوں گی ۔ کراچی کے ضلع ملیر کی یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں میں مورورو ، ابراہیم حیدری ، علی اکبر شاہ ، ریہاری ، جمعہ گوٹھ ، چوکنڈی ، شاہ لطیف ، اسٹیل ٹاؤن ، جوریجی ، گلشن حدید ، پیپری ، گھگھر ، لانڈھی ، درسو چنو ، تھانو ، سومار کھیڈانی ، مراد میمن ، چوہار ، کونکر ، کھٹوری ، گڈاپ ، احسن آباد ، گجرو ، عباس ٹاؤن ، گلزار ہجری ، صفوران ، بھٹائی آباد ، غریب آباد ، جعفر طیار ، غازی دادؤد ، ہنگور آباد ، خلد آباد ، قائد آباد ، کیٹل کالونی ، مظفر آباد ، مجید کالونی ، مسلم آباد ، شیر پاؤ کالونی ، داؤد چورنگی ، مومن آباد اور شرافی گوٹھ کے علاقوں پر مشتمل ہو گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |