پٹرول کی بوتلیں لٹکا کر رکشے چلانے والوں کے خلاف مہم شروع
بوتل میں پٹرول لٹکانے والے 12رکشوں سے پٹرول کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں،ملیرپولیس نے رکشا ڈرائیوروں کوتنبیہ کے بعد چھوڑدیا
ضلع ملیر پولیس نے جمعہ سے پٹرول کی بوتلیں لٹکاکر رکشے چلانے والوں کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کردی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دنوں بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ہائی روف اوررکشے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 افراد کے جھلس کر ہلاک اور 2 افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد ضلع ملیر پولیس کی جانب سے بوتل میں پٹرول لٹکانے والے رکشا ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی گئی اس دوران ایک درجن سے زائد رکشوں سے پٹرول کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔
ضلع ملیر پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں رکشا ڈرائیوروں کو صرف وارننگ دے کرچھوڑرہے ہیں انھوں نے بتایا کہ جمعہ سے پٹرول کی بوتلیں رکھ کررکشے چلانے والوں کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی خصوصی مہم میں ٹریفک پولیس بھی شامل ہوگی اورخصوصی مہم میں کسی کے ساتھ بھی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔