کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 40 گرفتار

رینجرز کا خفیہ اطلاع پرضیا کالونی میںچھاپہ،گرفتارکالعدم تنظیم کے کارکنوں سے اسلحہ برآمد


Staff Reporter November 11, 2013
قائدآباد، ناتھا خان، چنیسرگوٹھ، کھارادر، اسپتال چورنگی ودیگرعلاقوں میں بھی کارروائیاں جاری۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن اوراسنیپ چیکنگ کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت40ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے خفیہ اطلاع پرضیاکالونی میں ٹارگٹڈآپریشن میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے7 ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق حراست میں لیے گیے ملزمان بھتہ خوری سمیت مختلف سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،ان کے قبضے سے27مختلف اقسام کے ہتھیاربھی برآمدکیے گئے ہیں۔



قبل ازیں رینجرز کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں گلشن بونیر،قائدآباد،مویشی کالونی ، ناتھاخان گوٹھ،سلمان فارسی کالونی،ملت کالونی،شاہ نوازچوک،ماڈل کالونی ،احسن آباد،چنیسر گوٹھ اورکھارادر،ٹول پلازہ اوراسپتال چورنگی کے علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 18 ملزمان کو حراست میں لے کراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ادھر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایس پی اورنگی ڈویژن کی سر براہی میں مومن آبادتھانے کی حدودفقیرکالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں