’دی ہنڈرڈ‘ سے زمبابوین سیریز متصادم کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں تنازع

سیریز فیوچر ٹور پروگرام کے تحت جون میں تھی مگر اسے آگے بڑھایا گیا جو اب انگلینڈ کے نئے ایونٹ کی تاریخوں سے متصادم ہے۔


Sports Desk January 16, 2020
فوٹو: فائل

HYDERABAD: زمبابوین سیریز 'دی ہنڈرڈ ' سے متصادم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

کینگروز کو3 ون ڈے میچز کیلیے زمبابوے کی اگست میں میزبانی کرنا ہے، یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کے تحت جون میں تھی مگر اسے آگے بڑھایا گیا جو اب انگلینڈ کے نئے ایونٹ کی تاریخوں سے متصادم ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے ایجنٹ جیمز ایرسکن نے کہاکہ اوپنر دی ہنڈرڈ میں ہی شریک ہوں گے، جہاں ان کی خدمات2 لاکھ 36 ہزارڈالر میں حاصل کی گئیں۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا اصرار ہے کہ انگلش ایونٹ کیلیے دستیابی ظاہر کرنے سے قبل ہی تمام ایجنٹس اور پلیئرز زمبابوے سے ہوم سیریز کے بارے میں اچھی طرح آگاہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں