وزیر خارجہ امریکا پہنچ گئے اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقات میں کشمیر کا معاملہ اُٹھائیں گے

شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے


ویب ڈیسک January 16, 2020
شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے ۔ فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکا کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے جہاں ان کا مستقل مندوب منیر اکرم نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اُٹھائیں گے اور مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے دورے اچھے رہے، خطے میں خاصی کشیدگی تھی لہٰذا کشیدگی کم کرنے میں پاکستان جو کردار کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی بریفنگ مکمل ہوئی ہے جس کی تفصیلات یواین او میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم سے لوں گا۔

شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے جب کہ کیپیٹل ہل میں میڈیا اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |