کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاکستانی برآمدات کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف

پاک افغان سرحدپرکسٹمز کے بدعنوان افسر برآمد کنندگان کو ٹیکس سے بچانے کیلئے برآمدی سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں کرتے،ذرائع


عمر فاروق January 16, 2020
پاک افغان سرحدپرکسٹمز کے بدعنوان افسر برآمد کنندگان کو ٹیکس سے بچانے کیلئے برآمدی سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں کرتے،ذرائع (فوٹو: فائل)

پاکستانی کسٹمز افسروں کی جانب سے ایک اور مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

افغانستان سے سیبوں کی درآمد میں ایک ماہ کے دوران 69 لاکھ ڈالر خورد برد ہونے کی خبر آنے کے بعد ذرائع نے پاکستانی کسٹمز افسروں کی جانب سے ایک اور مالی بے ضابطگی کا انکشاف کیا ہے،جو ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کسٹمز کے بدعنوان افسر برآمد کنندگان کو ٹیکس سے بچانے کیلئے برآمدی سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں کرتے،پاکستان سے براستہ افغانستان ازبکستان اور تاجکستان جانے والے پھلوں کے ٹرک ڈرائیوروں کو ملی بھگت سے سادہ سرٹیفکیٹ تھما دیئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔