نیٹو سپلائی روکنے کا مقصد لڑائی نہیں امریکا گارنٹی دے مذاکرات کے دوران پھر حملہ نہیں کریگا عمران خان

تنقید کرنیوالوں کو باہر سے پیسہ ملتا ہے، امریکا خود ملا عمر سے مذاکرات کو تیار ہے اور ہمارا امن تباہ کرناچاہتاہے


News Agencies November 11, 2013
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نوشہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ نیٹوسپلائی بندکرنے کا مقصدنیٹوممالک سے لڑائی نہیں بلکہ مغرب تک اپنا پیغام پہنچانا ہے۔

آئندہ مذاکرات میں امریکاسے گارنٹی چاہتے ہیں کہ کوئی ڈرون نہیں ہوگا،امریکاخود ملا عمر سے مذاکرات کوتیارہے اورہمارا امن تباہ کرناچاہتاہے،مجھے طالبان کاحمایتی کہاجارہاہے،مجھے پاکستان عزیزہے،ہم پر تنقید کرنے والوں کوباہر سے پیسہ ملتاہے،وقت آگیاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کوپاکستان میں وقت گزارناچاہیے،اس ملک میں کیاسرمایہ کاری ہوگی جہاں آگ لگی ہو۔ اتوارکوپریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی کہ کس طرح طالبان سے مذاکرات کیے جائیں،امریکانے حکومت طالبان مذاکرات کیخلاف سازش کی ہے،وفاق نے ساتھ نہ بھی دیاتوبھی نیٹو سپلائی بندکریں گے،ہمارے ملک میں امریکاکی ڈومور کی پالیسی سرگرم ہے اوراب ہم چاہتے ہیںکہ امریکا گارنٹی دے کہ طالبان سے مذاکرات پرکوئی ڈرون حملہ نہ ہو،وزیر اعظم سے شکایت ہے کہ اپنے دورہ امریکامیں طالبان سے مذاکرات میں خلل نہ ڈالنے کیلیے بات نہیں کی۔



عمران خان نے کہاکہ کرپشن کاخاتمہ چاہتے ہیں کوئی بھی وزیرکرپشن کرتے ہوئے پکڑاگیا تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے،کرپشن کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کریں گے اوراپنی حکومت کو خیبرپختونخوا میں کرپشن فری سٹی بنائیں گے،ملک گزشتہ9سال سے حالت جنگ میں ہے اوراس جنگ میں سب سے زیادہ فاٹااورخیبرپختونخوامتاثرہوا،ان علاقوں میں صرف ایک سال میں250حملے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کا معاشی قتل ہورہاہے۔نوشہرہ میں امہ چلڈرن اکیڈمی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ20نومبر کے بعد نیٹوسپلائی کیخلاف احتجاج شروع کردینگے اور نیٹوسپلائی کوخیبر پختونخواسے گزرنے نہیں دینگے۔

وفاقی حکومت بتائے کہ ڈرون حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر کیالائحہ عمل اختیار کیا جائیگا،قوم اور طالبان کو کیسے اعتماد میں لیا جائیگاکہ اب اگر مذاکرات ہوئے توڈرون حملہ نہیں ہو گا؟وزیر اعظم امریکیوں سے مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ نہ کرنے کی گارنٹی لیں اورمذاکرات کی خود قیادت کریں،جب تک امن نہیں آتااس ملک میں کوئی کرکٹ ٹیم تک کھیلنے کو تیارنہیں توبھلاسرمایہ کاری کون کریگا؟انھوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودامریکی لابی نہیں چاہتی کہ اس ملک میں امن ہو،افغان طالبان نے بہت سے امریکیوںکوماراجب امریکاان کیساتھ مذاکرات کررہاہے توپھرحکیم اللہ کوامریکیوں کومارنے کے الزام میں موجودہ وقت میں مارنے کی کوئی تک نہیں بنتی یہ مذاکراتی عمل کوتباہ کرنے کی سازش تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں