اداروں کے سربراہان کا انتخاب کرنیوالا کمیشن سست روی کا شکار

4ماہ میں صرف ایک اجلاس ہوا،پی ٹی اے ممبرز اور قائم مقام چئیرمین کا انتخاب کیا گیا


Masood Majid Syed November 11, 2013
4ماہ میں صرف ایک اجلاس ہوا،پی ٹی اے ممبرز اور قائم مقام چئیرمین کا انتخاب کیا گیا.

سرکاری اداروں میںسربراہان کاانتخاب کرنے والے کمیشن نے باضابطہ کام شروع کردیاہے لیکن کمیشن کی سست رفتاری کی وجہ سے 4ماہ گزرنے کے باوجودابھی تک صرف ایک اجلاس طلب کیا گیاجبکہ اہم نوعیت کے58 اداروں کے سربراہان کاانتخاب ابھی باقی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ن لیگ حکومت نے آتے ہی فیڈرل کمیشن فارسلیکشن آف ہیڈزآف پبلک سیکٹر آرگنائزیشنز(fcshpso) کے نام سے یہ کمیشن قائم کیاگیاجس کاباضابطہ نوٹیفیکیشن اعلان کرنے کے بھی کافی عرصے بعد22جولائی2013کوجاری کیا گیا۔ کمیشن کے چیئرمین وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرئوف چوہدری ہیںجبکہ شمس قاسم لاکھا اور ڈاکٹر اعجاز نبی ممبراوررولزآف بزنس 1973کے تحت وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،متعلقہ وزارت کے وفاقی سیکریٹری اس کے بہ لحاظ عہدہ ممبران ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میںہی اس کمیشن کاسیکریٹریٹ قائم کیاگیاہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری IIمحسن ایس حقانی اس کے سربراہ ہیںجوکہ خودڈی ایم جی گریڈ 21 سے تنزلی پانے والے افسروںمیں شامل ہونے کی وجہ سے اوایس ڈی بن چکے ہیں۔



اس کمیشن کاکام مختلف وزارتوں وڈویژنوں میں 58 اداروںکے سربراہان کاانتخاب کرنا ہے جس کیلیے متعلقہ وزارت یاڈویژن اس اسامی کواخبارات میںمشتہرکرے گی اوربین الاقوامی شہرت کی حامل کنسلٹنٹ کمپنی ''فرگوسن'' موزوںامیدواروںکی چھانٹی کرکے کمیشن کوبھیجے گی جس کے بعدکمیشن ان امیدواروںکا میرٹ کی بنیادپر شفاف انتخاب کرکے ایک اسامی کیلیے3 امیدواروںکے پینل کی سمری حتمی منظوری کیلیے وزیراعظم کوبھیجے گالیکن اتناعرصہ گزرجانے کے باوجوداس کمیشن کاابھی تک صرف ایک اجلاس ہواہے جس میںپی ٹی اے کے ممبرزاورقائم مقام چئیرمین کاانتخاب کیا گیا تھااوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق جن58 اہم اداروںکے سربراہان کاانتخاب باقی ہے ان میںایم ڈی پی ٹی وی، چیرمین نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے، ایچ بی ایف سی، پاسکو، پی اے آرسی، پی ایم ڈی سی، این سی ایل، این ایف سی، نادرا، پیمرا، چیف ایگزیکٹولوک ورثہ، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی، پاکستان بیت المال اوجی ڈی سی ایل، پی ایم ڈی سی، پارکو، ایس ایس جی سی ایل، ایس این جی پی ایل، ریل کوپ وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں