طالبان کا جیلوں پر حملوں کا منصوبہ سیکیورٹی سخت کردی گئی

کالعدم تنظیم اہم ساتھیوں کو چھڑانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،انٹیلی جنس رپورٹس


INP November 11, 2013
ڈاکٹر شکیل آفریدی پر بھی حملے کاخطرہ،وفاقی وزارت داخلہ نے احکام جاری کردیے ۔فوٹو: ایکسپریس/ فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے اپنے بعض انتہائی اہم رہنمائوں اور ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے مختلف جیلوںپرحملوں کی منصوبہ بندی کے بارے میںملنے والی مصدقہ رپورٹس کی روشنی میں ملک کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی کوانتہائی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

جبکہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں سی آئی اے کومدد فراہم کرنیوالے ڈاکٹرشکیل آفریدی پرحملے کے خطرے کے باعث اس کی سیکیورٹی بھی مزیدسخت کرنے کاکہاگیاہے، سرکاری ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے رپورٹس دی ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان ملک کی مختلف جیلوں میں قید اپنے ارکان کو چھڑانے کیلیے منصوبہ بندی کررہی ہے اوردہشت گردجیلوں پرحملے کرسکتے ہیں۔



ذرائع نے بتایاکہ ان رپورٹس کی روشنی میں ملک کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی کومزیدسخت کرنے کیلیے صوبوں کوخصوصی مراسلے جاری کیے گئے ہیں جبکہ شکیل آفریدی پر بھی جیل میںحملے کاخطرہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعداس کی سیکیورٹی کوبھی سخت کرنے کیلیے صوبائی محکمہ داخلہ کواحکام جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں