وادی نیلم میں برف سے 22گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی بچی صفیہ کا انتقال

وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اسپتال میں زیر علاج بچی کی عیادت کی تھی۔


ویب ڈیسک January 16, 2020
وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اسپتال میں زیر علاج بچی کی عیادت کی تھی۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں 22گھنٹے بعد برف سے زندہ نکالی جانے والی بچی صفیہ انتقال کرگئی۔

صفیہ کے دوبھائیوں سمیت گھر کے 8 افراد برفانی تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے تھے اور 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے برف سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا۔

پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے زخمی بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا تھا۔ سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین مشینری خراب ہونے کی وجہ سے اس کا پرائیویٹ اسپتال سے اسکین کروایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کا دورہ، برفانی طوفان میں زخمی افراد کی عیادت

وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز زیر علاج بچی کی عیادت کی تھی۔ گزشتہ رات صفیہ کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

حکام کے مطابق وادی نیلم میں جاں بحق افراد کی تعداد 78ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں