مسلم لیگ ن کا حکومت سے فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک January 16, 2020
فیصل واوڈا نے عمران خان کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی، ترجمان (ن) لیگ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران خان کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی، ان کی حرکت پر عمران خان اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے، اتنا وقت گزرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونا ثبوت ہے کہ عمران خان کے حکم پر یہ حرکت ہوئی، ان ہی کے دباؤ پر فیصل واوڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، فیصل واوڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے، ‎عمران خان فیصل واوڈا سے وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست سے فوری استعفیٰ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں