ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام وزیرصحت پنجاب نے شہبازشریف کی سرزنش پراستعفیٰ دیدیا

وزیر اعلیٰ نے میرے ساتھ زیادتی کی اور پہلی بار مجھے ملک میں اقلیت ہونے کا احساس ہوا، خلیل طاہر سندھو

وزارتوں سے استعفی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے ورکر ہونے کے ناطے پارٹی کے لئے کام کرتا رہوں گا، خلیل طاہر سندھو۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

TORONTO:
پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے میں ناکامی پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سرزنش سے ناراض ہوکر وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے وزارت سے استعفٰی دے دیا۔


ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفی ایوان وزیراعلی کو بھجوایا تھا جسے وزیر اعلیٰ نے منظور کرلیا ہے تاہم وہ مسلم لیگ (ن) کے ورکر ہونے کے ناطے پارٹی کے لئے کام کرتا رہیں گے اور ہمیشہ وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ 2011 میں ڈینگی کی وجہ سے 300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے لیکن اس کے باوجود کسی وزیر نے استعفی نہیں دیا تھا، وزیر اعلیٰ نے ان کے ساتھ زیادتی کی اور پہلی بار انہیں ملک میں اقلیت ہونے کا احساس ہوا کیونکہ وزیراعلی پنجاب کی سرزنش بالکل بے بنیاد تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صوبائی کابینہ میں ڈینگی سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر صحت اور اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کی سرزنش کی تھی اور انہیں ڈینگی پھیلنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
Load Next Story