محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈیرہ اسماعیل خان فوج کے حوالے

امن وامان برقرار رکھنے کے لئے شہر کے اندر اور باہر پولیس اور فوج کی 35 مشترکہ چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک November 11, 2013
امن وامان برقرار رکھنے کے لئے شہر کے اندر اور باہر پولیس اور فوج کی 35 مشترکہ چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات اور شہریوں کے مطالبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے شہر کے اندر اور باہر 35 مشترکہ چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ساتویں محرم سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آٹھویں محرم سے دفعہ 144 کے تحت شہریوں کو گھروں سے نکلنے پر بھی پابندی ہوگی، صرف عزادار ہی ماتمی جلوسوں اور مجالس میں شرکت کر سکیں گے، انتظامیہ نے مساجد، عوامی مقامات اور گلیوں کے باہر بینر بھی آویزاں کر دیئے ہیں جن پر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت کے لئے پولیس کے ایمرجنسی نمبر درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں